بڑی مشکل سے ہم اس بے وفا کا نام لیتے ہیں
بڑی مشکل سے ہم اس بے وفا کا نام لیتے ہیں
کہ پہلے دونوں ہاتھوں سے کلیجا تھام لیتے ہیں
پڑا رہنے دو کوچے میں کوئی دن ہم غریبوں کو
تھکے ماندے مسافر ہیں ذرا آرام لیتے ہیں
مجال اتنی نہیں ہم ان کے آگے آہ کر بیٹھیں
جو درد اٹھتا ہے تو ہاتھوں سے دل کو تھام لیتے ہیں
محبت کرکے پچھتایا ہوں کیسا کیا کروں اب میں
کسی کی ہو خطا لیکن وہ میرا نام لیتے ہیں
بتا ہم کو شرفؔ کچھ تو سبب ہے ہم نہ مانیں گے
ہنسی آجاتی ہے ان کو جو تیرا نام لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.