Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہوں میں سر گذشت اپنی کہاں تک

عبدالرحیم کنج پوری

کہوں میں سر گذشت اپنی کہاں تک

عبدالرحیم کنج پوری

MORE BYعبدالرحیم کنج پوری

    کہوں میں سر گذشت اپنی کہاں تک

    کہ ہل سکتی نہیں میری زباں تک

    کیا ہے عشق نے لاغر یہاں تک

    اجل پہنچی نہ تیرے نا تواں تک

    قدم رنجہ کرے گر آج دلبر

    کروں صدقہ جگر سے لے کے جاں تک

    وہ بلبل ہوں کہ عشق گل رخاں میں

    لٹا بیٹھا میں اپنا خانماں تک

    یہی کہتی ہے اب تو بیقراری

    تڑپ کر جا زمیں سے آسماں تک

    کیا میں نے جو ذکر دشت گردی

    پڑے ہیں آبلے لب سے زباں تک

    بس اب رحیمؔ بھلا دو عشقِ خوباں

    تمہیں احباب سمجھائیں کہاں تک

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے