کہوں میں سرگزشت اپنی کہاں تک
کہوں میں سرگزشت اپنی کہاں تک
کہ ہل سکتی نہیں میری زباں تک
کیا ہے عشق نے لاغر یہاں تک
اجل پہنچی نہ تیرے ناتواں تک
قدم رنجہ کرے گر آج دلبر
کروں صدقہ جگر سے لے کے جاں تک
وہ بلبل ہوں کہ عشق گل رخاں میں
لٹا بیٹھا میں اپنا خانماں تک
یہی کہتی ہے اب تو بے قراری
تڑپ کر جا زمیں سے آسماں تک
کیا میں نے جو ذکر دشت گردی
پڑے ہیں آبلے لب سے زباں تک
بس اب رحیمؔ بھلا دو عشق خوباں
تمہیں احباب سمجھائیں کہاں تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.