Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہو بالیں سے اٹھ جائے طبیب دشمنِ جاں کو

عبدالرحیم کنج پوری

کہو بالیں سے اٹھ جائے طبیب دشمنِ جاں کو

عبدالرحیم کنج پوری

MORE BYعبدالرحیم کنج پوری

    کہو بالیں سے اٹھ جائے طبیب دشمنِ جاں کو

    وصالِ یار کافی ہے ہمارے دردِ ہجراں کو

    نکالوں کھینچ کر دل سے اگر میں آہ سوزاں کو

    جلا کر خاک کر ڈالے ابھی گردون گرداں کو

    نثاروں اپنے یوسف کے قدم پر مصر کنعاں کو

    بلخ کو شام کو چیں کو ختن کو ہند وایراں کو

    تمہاری چشم سے نسبت ہے کیا چشم غزالاں کو

    لبِ رنگیں نے شرمندہ کیا لعلِ بدخشاں کو

    بند ھے کس طور سے مضموں کمر ہم ناتوانوں سے

    پتا لگتا نہیں اب تک کہیں خضر بیاباں کو

    تمہاری مصحف رخ پر گماں ہے خال مشکیں کا

    ولیکن طفل زنگی نے کیا ہے حفظ قرآں کو

    کیے ہیں قتل عاشق اس قدر شمشیر قاتل نے

    کہ شہروں کو کیا ویراں بسایا دشت ویراں کو

    ترے اس دام کا کل نے پہنا کر دل بت کافر

    دیا دیندار کافر کو بنا کافر مسلماں کو

    ہمارے لے لیا دل کو دکھا کر او بت کافر

    ادا کو ناز کو انداز کو زلفِ پریشاں کو

    کیا ہے چاک کس کس کو ہمارےجوش وحشت کے

    قبا کو آستیں کو جیب کو دامن گریباں کو

    اسیرِ دام ہوتے ہیں بھلا دیکھیں تو کتنے دل

    کہ پھیلائے ہیں اس ظالم نے اپنی زلف پیچاں کو

    کہا اک دن یہ میں نے ان سے دے دو گے اگر بوسہ

    تعجب کیا کہ پڑتا کام ہے انساں سے انساں کو

    تو کہتے ہیں وہ کیا ہنس کر مخاطب ہو رقیبوں سے

    ہمیں دیکھو اسے دیکھو ذرا اس شان یزداں کو

    وفا کیونکر کرے وعدہ کہ اس سرو قامت کو

    وفا کرنا نہیں آیا ہے اے دل عہد و پیماں کو

    لیے ہمراہ غیروں کو لگا کر رشک کی آتش

    جلانے قبر پر آیا بت کافر مسلماں کو

    غرض تھی پان کھا نے سے نہ مطلب سرخ دنداں سے

    رحیمؔ شرمندہ کرنا تھا اسے لعل بدخشاں کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے