Font by Mehr Nastaliq Web

کہو بالیں سے اٹھ جائے طبیب دشمن جاں کو

عبدالرحیم کنج پوری

کہو بالیں سے اٹھ جائے طبیب دشمن جاں کو

عبدالرحیم کنج پوری

MORE BYعبدالرحیم کنج پوری

    کہو بالیں سے اٹھ جائے طبیب دشمن جاں کو

    وصال یار کافی ہے ہمارے درد ہجراں کو

    نکالوں کھینچ کر دل سے اگر میں آہ سوزاں کو

    جلا کر خاک کر ڈالے ابھی گردون گرداں کو

    نثاروں اپنے یوسف کے قدم پر مصر کنعاں کو

    بلخ کو شام کو چیں کو ختن کو ہند و ایراں کو

    تمہاری چشم سے نسبت ہے کیا چشم غزالاں کو

    لب رنگیں نے شرمندہ کیا لعل بدخشاں کو

    بندھے کس طور سے مضموں کمر ہم نا توانوں سے

    پتا لگتا نہیں اب تک کہیں خضر بیاباں کو

    تمہاری مصحف رخ پر گماں ہے خال مشکیں کا

    ولیکن طفل زنگی نے کیا ہے حفظ قرآں کو

    کیے ہیں قتل عاشق اس قدر شمشیر قاتل نے

    کہ شہروں کو کیا ویراں بسایا دشت ویراں کو

    ترے اس دام کاکل نے پہنا کر دل بت کافر

    دیا دیندار کافر کو بنا کافر مسلماں کو

    ہمارے لے لیا دل کو دکھا کر او بت کافر

    ادا کو ناز کو انداز کو زلف پریشاں کو

    کیا ہے چاک‌ کس کس کو ہمارے جوش وحشت کے

    قبا کو آستیں کو جیب کو دامن گریباں کو

    اسیر دام ہوتے ہیں بھلا دیکھیں تو کتنے دل

    کہ پھیلائے ہیں اس ظالم نے اپنی زلف پیچاں کو

    کہا اک دن یہ میں نے ان سے دے دو گے اگر بوسہ

    تعجب کیا کہ پڑتا کام ہے انساں سے انساں کو

    تو کہتے ہیں وہ کیا ہنس کر مخاطب ہو رقیبوں سے

    ہمیں دیکھو اسے دیکھو ذرا اس شان یزداں کو

    وفا کیونکر کرے وعدہ کہ اس سرو قامت کو

    وفا کرنا نہیں آیا ہے اے دل عہد و پیماں کو

    لیے ہم راہ غیروں کو لگا کر رشک کی آتش

    جلانے قبر پر آیا بت کافر مسلماں کو

    غرض تھی پان کھانے سے نہ مطلب سرخ دنداں سے

    رحیمؔ شرمندہ کرنا تھا اسے لعل بدخشاں کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے