Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دریا سے ہوئی قطرے کو ندا تو اور نہیں میں اور نہیں

ابرؔ مرزاپوری

دریا سے ہوئی قطرے کو ندا تو اور نہیں میں اور نہیں

ابرؔ مرزاپوری

MORE BYابرؔ مرزاپوری

    دریا سے ہوئی قطرے کو ندا تو اور نہیں میں اور نہیں

    تو موج میں میرے حباب بنا تو اور نہیں میں اور نہیں

    خالق نے کہا محبوب خدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    تو نور سے میرے ہوا پیدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    کر نور سے نور کو تیرے جدا کیا نور علیٰ وہ نور بنا

    اے نورِ خدا اے نور خدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    کہیں موسٰی بنا کہیں طور بنا کہیں عیسیٰ بنا کہیں نور بنا

    قدرت نے تری کیا کیا نہ کیا تو اور نہیں میں اور نہیں

    احمد واحد میں غور طلب ہے میم کا اُس میں ایک سبب

    دے پردۂ میم کو رخ سے اٹھا تو اور نہیں میں اور نہیں

    گفتار نبی ہے کلامِ خدا رفتار نبی اسرار خدا

    یہ شانِ نبی ہے شان خدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    معراج کی شب یوں رب نے کہا محبوب مرے نزدیک تو آ

    یہاں پردہ ہے کیا میرا تیرا تو اور نہیں میں اور نہیں

    میں تیرا ولی تو وصی ہے مرا ایک جان و دو قالب گو ٹھہرا

    حضرت نے کہا اے شیرِ خدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    منصور انا الحق بول اٹھا یہ عشق ہے مر کے خدا سے ملا

    جب دار چڑھا آئی یہ صدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    سرمد کو جو نشۂ عشق ہوا سر اپنا کٹا یا نہ اُف کیا

    سر تن سے کٹا جب بول اٹھا تو اور نہیں میں اور نہیں

    نشتر جو رگ لیلیٰ میں ہوا وہاں قیس بچارے کا خون بہا

    ہے جذبۂ عشق میں کہتا رہا تو اور نہیں میں اور نہیں

    دیا نارِ خلیل اک دم میں بجھا تری رحمت ابرؔ سے نوح بچا

    کہ خدا نے کہا لو لاک لما تو اور نہیں میں اور نہیں

    ہوں مرید ترا تو ہے پیر مرا وہاں قلب ہلا یہاں درد ہوا

    کبھی ابرؔ کو اتنا بھی نہ کہا تو اور نہیں میں اور نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے