Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رازِ آشنائے دیدۂ بینا نہ ہوسکا

ادیب سہارنپوری

رازِ آشنائے دیدۂ بینا نہ ہوسکا

ادیب سہارنپوری

MORE BYادیب سہارنپوری

    دلچسپ معلومات

    عطائے دوست

    رازِ آشنائے دیدۂ بینا نہ ہوسکا

    ہائے وہ بد نصیب جو تیرا نہ ہوسکا

    مجھ کو دیا گیا ہے بصد اعتماد و ناز

    وہ غم جو دو جہاں کو گوارا نہ ہوسکا

    شانِ عطائے دوست پہ قربان جائیے

    وہ غم دیا کہ جس کا مداوا نہ ہوسکا

    اس کا دماغ، اس کا تمنا زہے نصیب

    تیرے سوا جو اور کسی کا نہ ہو سکا

    آئے وہ تیرے سامنے کتنے بدل کے روپ

    اپنی نظرپہ تجھ کو بھروسہ نہ ہوسکا

    وہ منتظر رہے کہ یہ چاہے سکونِ درد

    ہم کیا کریں کہ ہم کو گوارا نہ ہوسکا

    ہر چند دی نہ داد کسی نے مگر ادیبؔ

    ترکِ خلوص ہم سے نہ ہوگا نہ ہوسکا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے