Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ماورا ہیں دوست مہر و ماہ کی منزل سے ہم

ادیب سہارنپوری

ماورا ہیں دوست مہر و ماہ کی منزل سے ہم

ادیب سہارنپوری

MORE BYادیب سہارنپوری

    دلچسپ معلومات

    اضطرابِ خود گرفتاری

    ماورا ہیں دوست مہر و ماہ کی منزل سے ہم

    دہر پر کھلتے تو ہیں لیکن بڑی مشکل سے ہم

    دیدنی تھے چشمِ ساقی کے اشارے ہائے ہائے

    بے پئے ہی اٹھ گئے اکثر بھری محفل سے ہم

    وہ تو کہیے عشق کی فطرت نہیں آسودگی

    ورنہ سو سو بار گزرے ہیں اسی منزل سے ہم

    کیا بتائیں اضطرابِ خود گرفتاری کا حال

    لمحہ بھر آزاد رہتے ہیں بڑی مشکل سے ہم

    وقت کے رحم و کرم پر چل رہے ہیں اے ادیبؔ

    راہبر سے بے خبر نا آشنا، منزل سے ہم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے