عالمِ تصور میں اس کی جلوہ آرائی
عالمِ تصور میں اس کی جلوہ آرائی
رشکِ صبحِ نو ٹھہری، میری شامِ تنہائی
غم کے ان اندھیروں میں یاد جب کیا اس کو
ایک روشنی مجھ کو دور سے نظر آئی
گوشِ ہوش سے سنیے، سب سنائی دیتا ہے
گونجتے ہیں سناٹے، بولتی ہے تنہائی
عالمِ یقیں میں بھی اک گماں سا تھا احسنؔ
جب گماں بڑھا حد سے منزلِ یقیں پائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.