Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چاند سے ان کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو

اختر رضا خاں

چاند سے ان کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو

اختر رضا خاں

MORE BYاختر رضا خاں

    چاند سے ان کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو

    ایک انوکھی ہے سحر جس سے بہم ہیں شام دو

    ان کی جبینِ ناز پر زلفِ سیاہ بکھر گئی

    شب کے حسین پردے میں چمکے مہِ تمام دو

    دونوں طرف ہیں چہرے پر گیسوئے مشک فام دو

    جمع ہے ایک آن میں ضدیں صباح و شام دو

    تلوؤں کے ان سے ہے بندھی شمس و قمر کی روشنی

    ہیں یہ انہی کی تابشیں ہیں یہ انہی کے نام دو

    پی کے پلا کے میکشو ! تلچھٹ درون جام دو

    قطرہ دو قطرہ یوں ہی سی کچھ تو برائے نام دو

    ان کی امان میں دئیے جن کے کرم سے مل گئے

    ان کے چمن کے پاسباں حسام اور ہمام دو

    کشتی میری حیات کی اب تو کنارے لگ گئی

    کہتی ہے تم سے زندگی اب تو مئے دوام دو

    میدانِ نعت شاہِ دیں، اخترؔ ہے پر خطر زمیں

    یہ مجلسِ غزل نہیں منہ کو ذرا لگام دو

    مأخذ :
    • کتاب : Safina-e-Bakhshish (Pg. 35)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے