چشم جاناں ہے شبیہ چشمِ آہو ہو بہو
چشم جاناں ہے شبیہ چشمِ آہو ہو بہو
عنبریں ہیں کاکلِ شب رنگ کے مو مو بمو
مست ہوگا ایک عالم مثل آہوئے ختن
اے صبا مت کر پریشاں بوئے گیسو سو بسو
عشق سر و قد جاناں میں ہے عاشق کا یہ رنگ
کر رہا ہے فاختہ کی مثل کو کو کو بہ کو
قتل کا گر ہے ارادہ دیر کیوں کرتے ہیں آپ
دیکھیے موجود ہے یہ تیغ ابرو روبرو
اشرفیؔ اللہ سمجھے ان بتوں کے ظلم سے
آنکھ دکھلانے ہی میں کرتے ہیں جادو دوبدو
- کتاب : تحائف اشرفی (Pg. 66)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.