Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یار سے چھوٹے زمانہ ہو گیا

بہزاد لکھنوی

یار سے چھوٹے زمانہ ہو گیا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    یار سے چھوٹے زمانہ ہو گیا

    اب تو ہر عالم فسانہ ہو گیا

    ہم سکوں کے نام سے واقف نہیں

    مدتیں گذریں زمانہ ہو گیا

    لفظ اف لب پر میری نالہ رہا

    لب پہ بلبل کے ترانہ ہو گیا

    اب نہیں سینے میں کوئی داغِ عشق

    گل میرا فانوس خانہ ہو گیا

    آفریں اے شدت درد جگر

    ان سے ملنے کا بہانہ ہو گیا

    کیا اسے کہتے ہیں اعجاز بیاں

    لفظ جو نکلا فسانہ ہو گیا

    ہے یہی بہزادؔ معراجِ حیات

    ایک بیگانہ یگانہ ہو گیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے