Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چارہ سازوں سے غم نہ کم ہو گا

بہزاد لکھنوی

چارہ سازوں سے غم نہ کم ہو گا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    چارہ سازوں سے غم نہ کم ہو گا

    آپ آ جائیں تو کرم ہو گا

    تو ستم کر تیرے ستم کے نثار

    ضبط کا حوصلہ نہ کم ہو گا

    میں نے پہروں دعائیں مانگی ہیں

    دردِ دل کا کبھی نہ کم ہو گا

    تیرے در تیرے آستاں کے سوا

    اور یہ سر کہیں نہ خم ہوگا

    میری رسوائیوں کا خوف نہ کر

    نام تیرا تیری قسم ہو گا

    ہم بنے ہیں وفائیں کرنے کو

    تو ستم کر تیرا کرم ہو گا

    ہوگا بہزادؔ میرے شعر میں کیا

    بس مرا ماجرائے غم ہو گا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے