Sufinama

اس کا بندہ ہوں جسے قبلہ نما کہتے ہیں

بہزاد لکھنوی

اس کا بندہ ہوں جسے قبلہ نما کہتے ہیں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    اس کا بندہ ہوں جسے قبلہ نما کہتے ہیں

    جس کو الفاظ محبت میں خدا کہتے ہیں

    جس کے ہر رنگ میں اندازِ مسیحائی ہے

    جس کے ہر طرز کو عالم کی دوا کہتے ہیں

    ہر نظر جس کی مداوائے غم و درد و الم

    جس کی ہر بات کو اعجاز نما کہتے ہیں

    جس کے میخانے کا ہر جام ہے مستی بر لب

    وہ وہ ساقی ہے جسے ہوش ربا کہتے ہیں

    جس کے قدموں پہ تصدق میرا سر میری جبیں

    جس کے در کو درِ تکمیلِ وفا کہتے ہیں

    جس کی ہر بات حقیقت ہے حقیقت کی قسم

    جس کے ہر طور کو ہم شانِ خدا کہتے ہیں

    راز کی بات بتا دوں کہ بڑا راز ہے یہ

    اس کو بہزادؔ عزیزؔ دوسرا کہتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے