Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اک ستم گر کو پیار کون کرے

بہزاد لکھنوی

اک ستم گر کو پیار کون کرے

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    اک ستم گر کو پیار کون کرے

    زیست کو بیقرار کون کرے

    جب کہ سنتا نہیں کوئی فریاد

    پھر فغاں بار بار کون کرے

    غم سہے کون اس کی فرقت میں

    جبر کو اختیار کون کرے

    کیا خبر یہ بھی پھر لے آنکھیں

    درد کا اعتبار کون کرے

    کہیں عادت نہ دل کو ہو جائے

    آپ کا انتظار کون کرے

    سننے والا ہی جب نہیں کوئی

    ذکرِ صبحِ بہار کون کرے

    جن کو ساقی نے کر دیا بیخود

    اب انہیں ہو شیار کون کرے

    اب کسے اپنی جان دوبھر ہے

    حسن والوں کو پیار کون کرے

    ہم تو اپنے میں کھو گئے بہزادؔ

    سجدہ اک سمت یار کون کرے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے