Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پا کے مدہوش تمنا مجھے دیکھا نہ کریں

بہزاد لکھنوی

پا کے مدہوش تمنا مجھے دیکھا نہ کریں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    پا کے مدہوش تمنا مجھے دیکھا نہ کریں

    میری نظریں میرے عالم کا تماشا نہ کریں

    ہم نے الفت ہی کے ماروں کا یہ دیکھا انداز

    دل نہ جھکتا ہو تو کعبے کو بھی سجدہ نہ کریں

    مجھ کو رہبر سے کوئی کام نہ رہزن سے غرض

    رہروی کا مری یہ لوگ تماشا نہ کریں

    ہم کو غم کیا ملا کونین کی دولت پائی

    اب کوئی ہم کو خوشی دے تو گوارا نہ کریں

    میری رگ رگ کا یہ عالم ہے کہ جیسے دل ہو

    آپ دیکھیں پر اس انداز سے دیکھا نہ کریں

    چشم نازک سے بہاتے ہیں وہ کیوں اشک الم

    ان سے کہہ دو کہ حقیقت کو نہ افسانہ کریں

    راز کی بات زمانے کو بتا دو بہزادؔ

    جو تمناؤ میں گم ہیں وہ تمنا نہ کریں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے