ہے جو دل میں اک یگانے کا خیال
ہے جو دل میں اک یگانے کا خیال
مٹ گیا سارے زمانے کا خیال
ایک شب وہ آ تو جائیں خواب میں
پاؤں پر ہے سر جھکانے کا خیال
رہنے دیجے اپنی کوچہ میں کہیں
چاہئے مجھ بے ٹھکانے کا خیال
اپنے دم کو تو غنیمت جان لے
رکھ نفس کے آنے جانے کا خیال
لن ترانی وہ سناتے ہیں مجھے
ہے جو در پردہ جلانے کا خیال
جان و دل دونوں نثارا ان پر کروں
ہے اگر گھر میرے آنے کا خیال
ہے تصور کوچۂ معشوق کا
مجھ کو ہے جنت میں جانے کا خیال
وہ بلالے پاس اگر واقفؔ مجھے
قصۂ دل ہے سنانے کا خیال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.