یار تھا مجھ میں عیاں یہ مجھے معلوم نہ تھا
یار تھا مجھ میں عیاں یہ مجھے معلوم نہ تھا
تھا سراپا میں نہاں یہ مجھے معلوم نہ تھا
حرم و دیر میں تھا ذاتِ مبارک کا ظہور
تھا وہی جلوہ کناں یہ مجھے معلوم نہ تھا
توہی باعث ہوا منصور کے حق کہنے کا
تو ہی تھا اس کی زباں یہ مجھے معلوم نہ تھا
میں نہ تھا یار تھا اور یار کا جلوہ میں تھا
تھا عبث وہم و گماں یہ مجھے معلوم نہ تھا
کھو گیا میں تو ملا اس کا پتہ اپنے میں
بے نشانی تھی نشاں یہ مجھے معلوم نہ تھا
مسجد و دیر میں کیوں دل کے سوا کی تھی تلاش
تھا وہ معشوق یہاں یہ مجھے معلوم نہ تھا
جا کے کعبہ کو تھکا ڈھونڈ چکا مندر میں
تھا بغل میں وہ نہاں یہ مجھے معلوم نہ تھا
واقفؔ اس وادئی ہستی میں مجھے لایا کیوں
خلد تھا میرا مکاں یہ مجھے معلوم نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.