Sufinama

مست ہوں پیر مغاں کیا مجھ کو فرماتا ہے تو

خواجہ میر درد

مست ہوں پیر مغاں کیا مجھ کو فرماتا ہے تو

خواجہ میر درد

MORE BYخواجہ میر درد

    مست ہوں پیر مغاں کیا مجھ کو فرماتا ہے تو

    پائے بوس خم کروں یا دست بوسیٔ سبو

    صبح اور خورشید کے مانند میری جیب کو

    چاک‌ کا موجب ہے توہی توہی اسباب رفو

    ٹال دینا اس کو نت ہر طرح جوں قبلہ نما

    پھر مجھے ہر پھر کے آ رہنا اوسی کے روبرو

    اور افزونی طلب کی بعد مرنے کے ہوئی

    خاک ہونے نے کیا ہر ذرہ گرم جستجو

    تیری خوں آشامیاں مشہور ہیں اے تیغ ناز

    ایک قطرہ چھوڑے تو پیوے ہمارا ہی لہو

    جس طرح سے صبح کو ہوتا ہے بے رونق چراغ

    دیکھ تجھ کو اڑ گیا گلشن میں گل کا رنگ و بو

    اور ہوں آمادۂ میخوارگی سے مے پرست

    سر اگر کاٹے انہوں کا محتسب مثل کدو

    بات اہل دید سے کرتے ہیں یاں روشن ضمیر

    نت زبان شمع کو ہے چشم ہی سے گفتگو

    صورت تقلید میں کب معنیٔ تحقیق ہیں

    رنگ گو ہے پر گل تصویر میں کیدھر ہے بو

    سینکڑوں ہی تخم سے اس باغ میں نکلے نہال

    تخم دل کی بر نہ آئی دردؔ لیکن آرزو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے