تو مری جان ہے امانت ہے
تو مری جان ہے امانت ہے
تجھ سے دوری مری ہلاکت ہے
خواب آنکھوں سے ہو گیے معدوم
پھر تری دید کی ضرورت ہے
تیرے بن کچھ بھلا نہیں لگتا
لوگ کہتے ہیں یہ محبت ہے
زندگی تیرے ساتھ ہو ورنہ
مر ہی جانے میں دل کی راحت ہے
داستانِ وفا سنو میری
عشق، چاہت، خلوص، حسرت ہے
مجھ سے کیجیو نہ غیر کی باتیں
وہ مری آخری محبت ہے
اب تو شایانؔ کھول دے آنکھیں
تیرے آگے وفا کی مورت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.