حسن سیرت رکھو وفا رکھو
حسن سیرت رکھو وفا رکھو
نیک لوگوں سے رابطہ رکھو
مشکلیں بھی ضرور حل ہوں گی
اپنے مالک کا آسرا رکھو
کون دست سوال لے آئے
تم سخاوت کا در کھلا رکھو
میٹھی بولی سے کام بنتا ہے
اپنے لہجے کو رس گھلا رکھو
جو تمہیں بھول جائیں ان سے بھی
ملنے جلنے کا سلسلہ رکھو
بچ کے نفرت کے ان اندھیروں سے
گھر میں الفت کا اک دیا رکھو
تا کہ باطل نہ سر اٹھا پائے
اپنی طاقت کا دبدبہ رکھو
زیر خنجر بھی حکم ہے شایانؔ
لب پہ تذکیر لا الہ رکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.