Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مزاج برہم خیال مدغم سکون غارت وجہ تمہی ہو

خواجہ شایان حسن

مزاج برہم خیال مدغم سکون غارت وجہ تمہی ہو

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    مزاج برہم خیال مدغم سکون غارت وجہ تمہی ہو

    وصال مقصد، فراق حاصل، الم مصیبت، وجہ تمہی ہو

    اداس صبحیں، عذاب راتیں، بلا کی باتیں، غضب کے سپنے

    عذاب حالت، شباب آفت، خراب قسمت وجہ تمہی ہو

    گلاب لہجہ، حسیں تبسم، بلا کی آنکھیں، کہاں سے لاؤں

    سرور و فرحت، تمہیں میسر، مجھے ہے دقت، وجہ تمہی ہو

    حیات بوجھل، ممات مشکل، صفات عاری، قیاس بے دم

    حواس بے خود، نشاط غائب، عجب ہے حالت، وجہ تمہی ہو

    فراق چھوڑو وصال کر لو، غریب کا کچھ خیال کر لو

    اجاڑ بستی، نہ شور و مستی، نہ کوئی جلوت، وجہ تمہی ہو

    چمن میں رونق، فضا میں خوشبو، ہوا میں حلوت، تمہی سے تھی کل

    خموش گلشن، شرار موسم، فضا میں شدت، وجہ تمہی ہو

    سکون چاہوں، قرار مانگوں، میں الفتوں کا حصار مانگوں

    یہی تو شایانؔ دل لگی ہے، اگر ہے فرقت، وجہ تمہی ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے