Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گل بداماں، گل سراپا، گل ہی گل ہے خوئے دوست

محمود عالم

گل بداماں، گل سراپا، گل ہی گل ہے خوئے دوست

محمود عالم

MORE BYمحمود عالم

    گل بداماں، گل سراپا، گل ہی گل ہے خوئے دوست

    بلکہ وہ گل ہی نہیں جس میں نہ ہو خوشبوئے دوست

    گفتگو ہوتی ہے میری آج بھی چاروں پہر

    جب بھی چاہا سامنے آتا رہا ہے روئے دوست

    دل کا سودا ہوگیا تھا چار جب آنکھیں ہوئیں

    چین اب ملتا نہیں جب تک نہ جاؤں سوئے دوست

    بادشاہت بھی ملے تو ہے مرے کس کام کی

    میں تو بننا چاہتا ہوں بس گدائے کوئے دوست

    لذتوں میں ایک لذت کا نہیں کوئی جواب

    جو مزا ملتا ہے مجھ کو بیٹھ کر پہلوئے دوست

    جب بھی آنکھیں بند کیں، تھے سامنے ہفت آسماں

    میں نے دیکھا ہے بہت نزدیک سے جادوئے دوست

    کون گزرا ہے یہاں سے کیوں ہوا ہے عطر بیز

    غور سے دیکھو کرشمہ ساز ہے گیسوئے دوست

    ہم نے مانا ہم بہت کمزور ہیں نادار ہیں

    بھول جاتے ہو بھلا تم کس طرح بازوئے دوست

    عالمؔ گرگانوی نے شعر اچھے ہیں کہے

    کاش ان الفاظ کی تشبیہ ہو لولوئے دوست

    مأخذ :
    • کتاب : Mata-e-Haque (Pg. 43)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے