Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وعدے کا اعتبار تو ہے واقعی مجھے

نخشب جارچوی

وعدے کا اعتبار تو ہے واقعی مجھے

نخشب جارچوی

MORE BYنخشب جارچوی

    وعدے کا اعتبار تو ہے واقعی مجھے

    یہ اور بات ہے کہ ہنسی آگئی مجھے

    لائی ہے کس مقام پہ وارفتگی مجھے

    محسوس ہو رہی ہے اب اپنی کمی مجھے

    سمجھے ہیں وہ جنوں تو جنوں ہی سہی مجھے

    دانستہ اب بدلنی پڑی زندگی مجھے

    جلووہ کی روشنی میں جو کھویا تھا پا گیا

    تم سے نظر ملی تو محبت ملی مجھے

    ماحول ساز گارِ مزاجِ وفا نہ تھا

    دنیا سے بچ کے ان کی نظر دیکھتی مجھے

    یوں ربط ضبطِ شوق بڑھایا بطرزِ نو

    جیسے کہ پہلے ان سے محبّت نہ تھی مجھے

    نخشبؔ مٹایا جس نے وفاؤں کی آڑ میں

    اس بے وفا سے پھر بھی محبت رہی مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے