Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ جلوہ جس قدر نزدیک تر ہو دور ہو جائے

نخشب جارچوی

وہ جلوہ جس قدر نزدیک تر ہو دور ہو جائے

نخشب جارچوی

MORE BYنخشب جارچوی

    وہ جلوہ جس قدر نزدیک تر ہو دور ہو جائے

    اگر دل میں سمائے آنکھ سے مستور ہو جائے

    اگر حسنِ نظر پر عِشق بھی مغرور ہو جائے

    تو اک دن حسن بڑھ کر عشق سے مجبور ہو جائے

    یقیناً ان کو دشتِ بیخودی میں ڈھونڈ لیتا ہے

    مگر انسان جب اپنے سے کوسوں دور ہو جائے

    تغافل کی جلو میں التفاتِ خاص ہوتا ہے

    وہ جس کو مے نہ دیں وہ بے پئے مخمور ہو جائے

    محبت کی حدوں میں آگیا بس یوں سمجھ لیجے!

    جہاں بھی دل کے ہاتھوں آدمی مجبور ہو جائے

    یہ دنیا ایک عکسِ جلوہ گاہِ حسن مخفی ہے

    اگر پردے نہ ہوں یہ بزم جل کر طور ہو جائے

    کسی صورت سے نخشبؔ دل کو یکسوئی تو حاصل ہو

    وہ جلوہ عادتاً کیوں فطرتاً مستور ہو جائے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے