Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اول اول کی محبت کے تو پیغام تو دیکھ

نقیب الرحمٰن حسنی

اول اول کی محبت کے تو پیغام تو دیکھ

نقیب الرحمٰن حسنی

MORE BYنقیب الرحمٰن حسنی

    اول اول کی محبت کے تو پیغام تو دیکھ

    کس قدر پیار سے لیتا تھا ترا نام تو دیکھ

    میرے پہلو سے نہ جا پہلو نشیں ٹھہر ذرا

    تیرے ہونے سے مجھے کتنا ہے آرام تو دیکھ

    میرے ساقی ترے میخانے میں باقی کیا ہے

    کب سے بیٹھے ہیں مگر خالی ہے یہ جام تو دیکھ

    مجھ سے برہم وہ ہوئے ایسے کہ بکھری دنیا

    گھیر کے بیٹھے ہیں کتنے مجھے اوہام تو دیکھ

    تیرے میخانے میں آیا ہے یہ بہلا میکش

    میرے چہرے پہ نظر کر میرا کہرام تو دیکھ

    نام میرا ہے نقیبؔ اور نفیسی ہوں میں

    کتنا پیارا ہے میرے رب کا یہ انعام تو دیکھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے