اول اول کی محبت کے تو پیغام تو دیکھ
اول اول کی محبت کے تو پیغام تو دیکھ
کس قدر پیار سے لیتا تھا ترا نام تو دیکھ
میرے پہلو سے نہ جا پہلو نشیں ٹھہر ذرا
تیرے ہونے سے مجھے کتنا ہے آرام تو دیکھ
میرے ساقی ترے مے خانے میں باقی کیا ہے
کب سے بیٹھے ہیں مگر خالی ہے یہ جام تو دیکھ
مجھ سے برہم وہ ہوئے ایسے کہ بکھری دنیا
گھیر کے بیٹھے ہیں کتنے مجھے اوہام تو دیکھ
تیرے مے خانے میں آیا ہے یہ بھلا میکش
میرے چہرے پہ نظر کر میرا کہرام تو دیکھ
نام میرا ہے نقیبؔ اور نقیبی ہوں میں
کتنا پیارا ہے میرے رب کا یہ انعام تو دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.