Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چونکے نہ ارادے جب دل میں وحشت کو جما ہی آتی تو کیا

نیازؔ مکن پوری

چونکے نہ ارادے جب دل میں وحشت کو جما ہی آتی تو کیا

نیازؔ مکن پوری

MORE BYنیازؔ مکن پوری

    چونکے نہ ارادے جب دل میں وحشت کو جما ہی آتی تو کیا

    جب اس کے آنسو گل روئے سبزے نے جو لی انگڑائی تو کیا

    ہنس ہنس کے جفا جب کہتی تھی تب ایک نے تجھ کو داد نہ دی

    اب میری کہانی رو رو کے محفل نے تری دہرائی تو کیا

    جب یاس کا غازہ موت آ کے بیمار کے منہ پر ملنے لگی

    تب آس نہ آکر بالیں پر جو زلف سیہ لہرائی تو کیا

    باقی نہ رہی جب دل میں مرے وہ بادہ بجامی کی حسرت

    غنچوں نے جو ساغر توڑ دیے پھولوں نے جو مئے چھلکائی تو کیا

    اب آج مری بے حالی پر آتا جو ترس تو بات بھی تھی

    کل اپنے کیے پر بعد مرے دنیائے ستم بچھتائی تو کیا

    تم ڈر سے شکست دل کی مرے غیروں سے نہ ہنسنا بند کرو

    ہنستے ہوئے غنچوں کے آگے اک آدھ کلی مرجھائی تو کیا

    کس بیکس غم کی پیاس بجھی کس دل کے ہوئے شعلے ٹھنڈے

    یک بوند لہو کی پلکوں سے ہونٹوں پہ ڈھلک کر آئی تو کیا

    لہکاتی تھی جس کے عارض پہ کل باد بہاری شعلے سے

    اب آج خزاں میں اس گل کی ہوتی ہے اگر رسوائی تو کیا

    جب دن کی نیازؔ بے ہمت دھوپوں سے جگائے جگ نہ سکا

    اب خنکیٔ شب کے لوری سے لی اس نے اگر انگڑائی تو کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے