Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل انسان بھی اللہ جانے کیا تماشہ ہے

نیازؔ مکن پوری

دل انسان بھی اللہ جانے کیا تماشہ ہے

نیازؔ مکن پوری

MORE BYنیازؔ مکن پوری

    دل انسان بھی اللہ جانے کیا تماشہ ہے

    ستم کی اس میں بستی ہے کرم کی اس میں دنیا ہے

    تو اپنی چاندنی دے کر نہ اے مہتابِ زحمت کر

    ہمارے خانۂ تاریک میں غم کا اجالا ہے

    قبولیت پہ بیکس کا تیقن اے معاذاللہ

    کہ ہے صرف دعا ہر چند محروم تمنا ہے

    مرے ذوق نظر نے آبرو بخشی ہے جلووں کو

    مری دیوانگی آئینہ دار حسنِ یکتا ہے

    جبین بندگی آزاد ہو قید تعین سے

    کہ فرق دیر و کعبہ ہی حریف ذوق سجدہ ہے

    دیا کرتا تھا دنیا کو کبھی جو درس خود داری

    وہی انساں اب منت پذیر اہل دنیا ہے

    نیازؔ بے زباں بزمِ سخن میں اور زباں کھولے

    یہ سب کچھ حضرت استاد کی صحبت کا صدقہ ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے