Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ تڑپ ہے برق جمال میں نہ چمک ہے چلمن ناز میں

نیازؔ مکن پوری

نہ تڑپ ہے برق جمال میں نہ چمک ہے چلمن ناز میں

نیازؔ مکن پوری

MORE BYنیازؔ مکن پوری

    نہ تڑپ ہے برق جمال میں نہ چمک ہے چلمن ناز میں

    ہیں تمام حسن کی تابشیں مری چشم جلوہ نواز میں

    ارے ماسوا میں کہاں بھلا جو سوا میں حسن ہے جلوہ زا

    ہے صنم کدہ سا بسا ہوا دل آشنائے مجاز میں

    مرے چارہ گر نہ فریب کھا کہ سکون درد ہے جلوہ زا

    وہی شامِ غم ہے رواں دواں مری صبح حشر طراز میں

    جو اسیر سحر حیات ہے تو خرد کی لوح سے کام لے

    تری زندگی کی حقیقتیں ہیں نہاں طلسمِ مجاز میں

    پسِ بیخودی تو چلا بھی چل کہ خودی کی دور ہیں منزلیں

    ابھی اے مسافر زندگی نہ الجھ نشیب و فراز میں

    تو دمک کے ذرہ بے خرد نہ مری نظر کو فریب دے

    وہ چمک کے تجھ میں کرے گا کیا جو نہاں ہے پردۂ راز میں

    مری خوشنوائی کی جان ہے مرے دوست نغمۂ عاشقی!

    نہیں ورنہ ایسی حلاوتیں ہیں کہاں نیازؔ کے ساز میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے