Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق سرمستی شوریدہ سری بھول گیا

نیازؔ مکن پوری

عشق سرمستی شوریدہ سری بھول گیا

نیازؔ مکن پوری

MORE BYنیازؔ مکن پوری

    عشق سرمستی شوریدہ سری بھول گیا

    یا بشر راز عروج بشری بھول گیا

    شل ہوا دست جنوں پردہ دری بھول گیا

    دیدہ در زعم وسیع النظری بھول گیا

    یہ بھی اعجاز قفس ہے کہ اسیر تازہ

    خود بخود صدمہ بے بال و پری بھول گیا

    غم کا بیمار ذرا دیر کی راحت کے لیے

    کیف افزائی در و جگری بھول گیا

    خود فریبی کی ہواؤں نے کیا ایسا خراب

    گل بھی احسان نسیم سحری بھول گیا

    چھین لی تاب بیاں دل سے عطائے غم نے

    راز داں بنتے ہی افسانہ گری بھول گیا

    حسنِ ظاہر کی تجلی میں گئی ڈوب نظر

    دیدہ فکر حقیقت نگری بھول گیا

    اپنی آہوں کو عطا کرنا اثر کی طاقت

    خود گرفتار غم بے اثری بھول گیا

    اثر صدمۂ فرقت کو نہ اب ڈھونڈھ نیازؔ

    صاحبِ غم ہی وہ حرماں نظری بھول گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے