اسے کب دیکھ سکتا ہوں میں بے مقدور آنکھوں سے
اسے کب دیکھ سکتا ہوں میں بے مقدور آنکھوں سے
جو عید یں سب کی منواتا رہا مخمور آنکھوں سے
اِدھر بے ہوش ہیں موسیٰ ادھر وہ جلوہ فرما ہیں
کوئی دیکھے ذرا جاکر نظامِ طور آنکھوں سے
اِسی کو عید کہتے ہیں جو منوائی ہے دنیا سے
ہلالِ عید کی مانند ہو تم دور آنکھوں سے
وہاں کا نام لے دوں کیا جہاں تشریف فرما ہو
بہت نزدیک ہو دل سے مگر ہو دور آنکھوں سے
وہ اُن کے رخ کا جلوہ تھا میں سمجھا چاند ہے قاتلؔ
ہلالِ عید دیکھا بھی تو دیکھا دور آنکھوں سے
- کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 304)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.