Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اس لیے سارا جہاں زیرِ اثر رکھتے ہیں

رضوان حکیمی

اس لیے سارا جہاں زیرِ اثر رکھتے ہیں

رضوان حکیمی

MORE BYرضوان حکیمی

    اس لیے سارا جہاں زیرِ اثر رکھتے ہیں

    صرف اور صرف ہم اللہ کا ڈر رکھتے ہیں

    عشق والے ہیں زمانے کی خبر رکھتے ہیں

    حسن تم رکھتے ہو ہم حسنِ نظر رکھتے ہیں

    وقت آنے دو کہیں کے نہ رہیں گے وہ بھی

    جو ادھر ہوتے ہوئے خود کو ادھر رکھتے ہیں

    کیسے بے رحم ہیں اس دور کے ظالم صیاد

    جو پرندوں کے یہاں کاٹ کے پر رکھتے ہیں

    چونک مت جان لے دیوانے حکیمیؔ ہیں ترے

    تجھ سے زیادہ ترے بارے میں خبر رکھتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 414)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے