Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھ پر دم صورتِ قرآنی کیے دیتے ہیں

رضوان حکیمی

مجھ پر دم صورتِ قرآنی کیے دیتے ہیں

رضوان حکیمی

MORE BYرضوان حکیمی

    مجھ پر دم صورتِ قرآنی کیے دیتے ہیں

    میری سیرت کو وہ رحمانی کیے دیتے ہیں

    بے جھجھک آنکھ سے وہ دل میں اتر کر تن میں

    آپ خود اپنی ہی من مانی کیے دیتے ہیں

    مرحبا فرش پہ دربار ہے تیرا لیکن

    عرش والے تری دربانی کیے دیتے ہیں

    چل پڑا سمتِ فنا سے میں بقا کی جانب

    جب کہا یار نے نگرانی کیے دیتے ہیں

    ہوش والوں نے کہا کون ہیں روکو، یہ تو

    ساری دنیا کو ہی دیوانی کیے دیتے ہیں

    دیکھنا آپ کو روحانی غذا ہے میری

    شکریہ آپ فراوانی کیے دیتے ہیں

    کیا غرض چارہ گروں کی اے حکیمیؔ تجھ کو

    درد ہی درد کی درمانی کیے دیتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 417)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے