خود کو ہر وقت بتاتا ہوں تمہارا اپنا
خود کو ہر وقت بتاتا ہوں تمہارا اپنا
کیا کبھی تم نے مجھے کہہ کے پکارا اپنا
مجھ کو آیا نہ میسر جو کبھی رزق حلال
ہنس کے فاقوں پہ ہی کر لوں گا گزارا اپنا
دل یہ بے تاب ہوا جاتا ہے بے حد اب تو
روک دے وعظ اے واعظ تو خدارا اپنا
دل خود سر کی ہر ایک بات کی کر کے تائید
میں نے کروا لیا بیکار خسارہ اپنا
اس کی دہلیز سے یہ کہہ کے میں لوٹ آیا ہوں
رخ نہیں ہوگا تیری سمت دوبارہ اپنا
پال کر روگ محبت کا اے نازاںؔ ہرگز
حال کرنا نہ مرے جیسا خدارا اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.