Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پتلے میں آیا خاک کے آدم کہا گیا

شاہ عزیزالدین حسین

پتلے میں آیا خاک کے آدم کہا گیا

شاہ عزیزالدین حسین

MORE BYشاہ عزیزالدین حسین

    پتلے میں آیا خاک کے آدم کہا گیا

    جلوہ ہر ایک رنگ میں ہم کو دکھا گیا

    توحید کا سبق ہمیں اُس نے پڑھا دیا

    پردہ تھا اک خودی کا سو وہ بھی اٹھا دیا

    آخر جنون عشق نے کیا کیا کیا سلوک

    سب استخوان اور رگ و پے کو جلا گیا

    تھی آرزو یہی کہ کوئی گھونٹ ہو نصیب

    وہ خم کا خم مجھے مئے وحدت پلا گیا

    قاتل بنا ہے آپ اور مقتول ہے وہی

    منصور بن کے آپ کو سولی چڑھا گیا

    جس کو تلاش کرتا ہے تو کو بکو عزیزؔ

    اب دیکھ ہر بشر میں وہ آکے سما گیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے