Sufinama

ملت عشق میں مذہب سے سروکار نہیں

شاہ محسن داناپوری

ملت عشق میں مذہب سے سروکار نہیں

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    ملت عشق میں مذہب سے سروکار نہیں

    اس جگہ تفرقہ کافر و دیندار نہیں

    کب تصور ترا اے ابروئے خمدار نہیں

    کب مہ نو کی مرے سامنے تلوار نہیں

    کون انسان ہے جو دنیا میں گنہگار نہیں

    کون بندہ تری رحمت کا سزاور نہیں

    کوئی شئے آنکھوں میں خنجر سی کھچی رہتی ہے

    عکس تیرا تو یہ اے ابروئے خمدار نہیں

    ہے حقیقت میں تری زلف کا قیدی آزاد

    وہ گرفتار ہے جو اس کا گرفتار نہیں

    کس جگہ جلوہ گہہِ یار نہیں ہے لیکن

    کوئی موسیٰ کی طرح طالبِ دیدار نہیں

    تیری قدرت کو تو کیا خاک بشر سمجھے گا

    آپ یہ اپنی حقیقت سے خبر دار نہیں

    دل صدِ چاک میں رہ رہ کے کھٹک ہوتی ہے

    یہ اثر تیرا نوکِ مژہِ یار نہیں

    یہی ہوتا کہ مین آلودۂ عصیاں ہوتا

    بے گنہ گر تری رحمت کا سزاوار نہیں

    ایک وہ ہے جسے پہلو میں بٹھاتے ہیں حضور

    ایک ہم ہیں کہ کبھی پوچھتے سرکار نہیں

    ساغرِ بادۂ بے کیف دئے جا ساقی

    ہم ابھی نشۂ توحید مئے سرشار نہیں

    سب سے آزاد ہے دنیا میں اسیر الفت

    بندہ وا سلسلۂ عشق گرفتار نہیں

    آج تک دار سے پیہم یہ صدا آتی ہے

    عاشقوں میں کوئی منصور سا سردار نہیں

    آسماں تجھ میں ہے کچھ یار کا اندازِ خرام

    پھر بھی اس قماتِ موزوں کی سی رفتار نہیں

    ہے نمک پاش جراحت مرا قاتل محسنؔ

    اب مجھے آرزوئے مرہمِ زنگار نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے