پستی میں ہیں زمیں کے اونچے مکان والے
پستی میں ہیں زمیں کے اونچے مکان والے
کیا بے نشاں ہوئے ہیں نام ونشان والے
نظارہ اس کے رخ کا کرتے ہیں مہرومہ بھی
دن رات دیکھتے ہیں منہ آسمان والے
اللہ ہے جو پوری امید قتل کی ہو
وہ صاحبِ نزاکت ہم سخت جان والے
ہم سے مزاج عالی اے حور کیوں ملے گا
اہلِ زمین ہیں ہم تم آسمان والے
آتے ہیں یاد مجھ کو قابلؔ امیر احمد
ہوتے کہاں ہیں ایسے اچھی زبان والے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 240)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.