پیرِ مغان نے جب سے وحدت کی مے پلائی
پیرِ مغان نے جب سے وحدت کی مے پلائی
ذوقِ فنا نے آکر کیا بے خودی دکھائی
فی المعنیٰ گر نہیں ہے ہم رنگ تیرا دم
اپنی سی صورت اس کی پھر کس لئے بنائی
ما اعظم وہاں ہے اور یاں ہے ماعرفنا
وہ اس کا حوصلہ ہے یہ اس کی ہے رسائی
کہلایا گہہ احد تو گہہ بن کے احمد آیا
جو کچھ کہے سو سچ ہے اچھی تری بن آئی
دیکھا جو فی الحقیقت جز اُس کی کچھ نہ دیکھا
ہر شے بچشمِ عرفاں لا شے نظر میں آئی
بتلایا نحن اقرب مرشد نے جیسے ہم کو
تب اینما تکونوا ہر سو دیا دکھائی
وحت کے میکدہ میں پی کر خم حقیقت
توڑا جو جامِ ہستی حاصل ہوئی رہائی
اسرارِ لامکاں کے مت کر خلیلؔ ظاہر
جو بات منہ سے نکلی کوٹھوں منڈیروں آئی
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.