پیر مغاں نے جب سے وحدت کی مے پلائی
پیر مغاں نے جب سے وحدت کی مے پلائی
ذوق فنا نے آکر کیا بے خودی دکھائی
فی المعنی گر نہیں ہے ہم رنگ تیرا دم
اپنی سی صورت اس کی پھر کس لئے بنائی
ما اعظم وہاں ہے اور یہاں ہے ما عرفنا
وہ اس کا حوصلہ ہے یہ اس کی ہے رسائی
کہلایا گہہ احد تو گہہ بن کے احمد آیا
جو کچھ کہے سو سچ ہے اچھی تری بن آئی
دیکھا جو فی الحقیقت جز اس کی کچھ نہ دیکھا
ہر شے بہ چشم عرفاں لا شے نظر میں آئی
بتلایا نحن اقرب مرشد نے جیسے ہم کو
تب اینما تکونوا ہر سو دیا دکھائی
وحدت کے مے کدہ میں پی کر خم حقیقت
توڑا جو جام ہستی حاصل ہوئی رہائی
اسرار لا مکاں کے مت کر خلیلؔ ظاہر
جو بات منہ سے نکلی کوٹھوں منڈیروں آئی
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.