Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

احد میں احمد کا ہے یہ نقشہ کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

نا معلوم

احد میں احمد کا ہے یہ نقشہ کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    احد میں احمد کا ہے یہ نقشہ کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    نہیں یہاں نام بھی دوئی کا کہ یار مجھ میں یار میں ہوں

    عجب طرح کا ہے کچھ تماشا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    یہ ڈھنگ عالم سے ہے نرالا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    جو وہ ہے معشوق میں ہوں عاشق جو میں ہوں مخلوق وہ ہے خالق

    مگر ہیں ملزوم و لازم ایک جا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    تمام عالم میں اس کو ڈھونڈا مگر کہیں کچھ پتہ نہ پایا

    جو چشمِ وحدت سے میں نے دیکھا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    وہ ہے گلِ تر تو میں ہوں خوشبو میں آئینہ تو وہ آئینہ رو

    نہ میں جدا وہ نہ مجھ سے بچھڑا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    نہ فصل کی کچھ جگہ ہے اصلا نہ وصل کہنے کا کچھ ہے موقع

    کہاں کا میل اور فرق کیسا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    اگر ہوں میں آب تو وہ گل ہے اگر ہوں میں جان تو وہ دل ہے

    ہوئے ہیں پر دونوں مل کے یکجا کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    یہ باتیں محفوظؔ وہ ہی سمجھے نگاہِ مرشد کی جس پہ ہووے

    ہر ایک کیا جانے یہ معما کہ یار مجھ میں میں یار میں ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 26)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے