راتیں مری مہکاؤ پہلے کی طرح پھر سے
راتیں مری مہکاؤ پہلے کی طرح پھر سے
خوابوں میں چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے
تنہا مجھے پایا تو دنیا نے رلایا ہے
تم آ کے ہنسا جاؤ پہلے کی طرح پھر سے
تم بزم کی رونق تھے تم بزم کی رونق ہو
محفل میں چلے آو پہلے کی طرح پھر سے
نو بار بلانے کا بس ایک ہی مقصد ہے
محبوب چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے
مدت میں ملے ہو تو اب دوری مٹا ڈالو
تم مجھ میں سما جاؤ پہلے کی طرح پھر سے
تم بھی نہیں بدلے ہو ہم بھی نہیں بدلے ہیں
عثمانؔ چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 445)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.