اس قدر چمکا جمالِ یار رسوا ہوگیا
اس قدر چمکا جمالِ یار رسوا ہوگیا
ان کا ماہ ومہر ہوجانا تماشا ہوگیا
کوئی دیکھے اس سراپا حسن کی رعنائیاں
آئینہ محوِ جمال روئے زیبا ہوگیا
یہ عروج شانِ غم تھا یا کرامت عشق کی
دامنِ دل میں جو آنسو تھا وہ تارا ہوگیا
ہو تمہیں مقصودِ دنیا ہو تمہیں مقصودِ دیں
دین ودنیا سب اسی کے جو تمہارا ہوگیا
خیر آئی تو اجل کوئی ملا تو غمگسار
ڈوبتے کو ایک تنکے کا سہارا ہوگیا
اس قدر ہے دلفریبی ہر ادا میں آپ کی
خود مصور دیکھ کر تصویر شیدا ہوگیا
- کتاب : دبستانِ عظیم آباد (Pg. 77)
- مطبع : نکھار پریس مئو ناتھ بھنجن (1982)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.