Sufinama

کسی چاہنے والے کا اپنے مطلوب کے سامنے خط پڑھنا۔ دفترسوم

رومی

کسی چاہنے والے کا اپنے مطلوب کے سامنے خط پڑھنا۔ دفترسوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک شخص کو معشوق نے اپنے سامنے بلا کر بٹھایا۔ اس نے جیب سے خط نکال کر معشوق کے سامنے پڑھنا شروع کیا۔ اس خط میں بہت سے اشعار، معشوق کی مدح و ثنا، اپنی بے تابی و بے قراری، سب عزیزوں دوستوں سے بیزاری، معشوق سے دوری اور ہجری کی تکلیف، اپنے پیغام اور پیغامبر کا ذکر پوری تفصیل سے تھا۔ یہ عشقیہ مضمون دیر تک پڑھتا رہا۔ معشوق نے کہا کہ اگر یہ خط تو مجھے سنارہا ہے تو وصل کے موقع پر اپنی عمر ضائع کررہا ہے۔ میں تیرے سامنے موجود ہوں اور تو خط پڑھنے میں مصروف ہے ۔یہ چا ل ڈھال عاشقوں کی نہیں۔

    اس نے کہا کہ اگر چہ تو موجود ہے لیکن میں نے اگلے سال جو توجہ تیری دیکھی تھی وہ اس وقت ہے۔ اب میں چشمہ تو د یکھ رہا ہوں مگر اس میں پانی نہیں ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چشمے تک پہنچنےکا راستہ ڈاکوؤں نے روک لیا ہے۔ معشوق نے کہا کہ بس تو میں تیرا معشوق نہیں۔ میں بلغار میں ہوں اور تیری مراد خراسان میں ہے۔ تو مجھ پر عاشق ہے اور میرے حال پر بھی عاشق ہے۔ دراں حالیکہ کہ حال تیرے اختیار میں نہیں۔ پس فقط میں تیرا مقصود نہیں ہوں ۔لہٰذا تیرا معشوق نہیں بلکہ معشوق کا گھر ہوں۔ حالانکہ کہ عشق اصل چیز سے ہوتا ہے اس کے صندوق سے نہیں ہوتا۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 119)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے