Sufinama

ایک یہودی کا حضرت علی سے مکابرہ اور ان کا جواب۔

رومی

ایک یہودی کا حضرت علی سے مکابرہ اور ان کا جواب۔

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک دن ایک مدعی نے جو خدا کی عظمت سے آگاہ نہ تھا حضرت علی مرتضیٰ سے کہا کہ تم محل کے کوٹھے پر ہو اور خدا حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ اس سے بھی واقف ہو۔ حضرت علی نے فرمایا کیوں نہیں۔ وہ ہماری ہست وبود کا بچپن سے جوانی تک حفیظ و مربی رہاہے۔ اس نے کہا اگر ایسا ہے تو اپنے کو کوٹھے سے گرا کر حفاظتِ حق پر اعتماد کرو، تاکہ مجھے تمہارے یقین کا اطمینان ہو اور تمہارے خدا پر بھی اعتقاد پید اہوجائے۔ حضرت علی نے اس سے کہا کہ چل چپ رہ کہیں تیری جان اس جرأت کا شکار نہ ہوجائے، بھلا بندے کی کیا مجال کہ اپنی بدبختی سے خدا کی آزمایش کرے۔

    ارے احمق! یہ تو خدا ئی منصب ہے کہ وہ ہر سانس پر اپنے بندوں کی آزمایش کرے تاکہ ہمارا حال ہم پر ظاہر ہوجائے کہ ہم اپنے دل کی گہرائیوں میں اس کے عقیدے پر کس قدر مضبوط ہیں۔ جس نے آسمان کی چھت کھڑی کردی اس کا امتحان کرنا تو کیا جانے۔ تو پہلے اپنا امتحان کر اس کے بعد دوسرے کا۔ یاد رکھ جہاں تیرے دل میں خدا کے امتحان کی آرزو پیدا ہوئی کہ تیرے دین کی مسجد جھاڑ جھنکار سے بھر گئی۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 151)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے