ہولی کھیلوں میں پڑھ کر بسم اللہ لا الہ الا للہ
ہولی کھیلوں میں پڑھ کر بسم اللہ لا الہ الا للہ
الست بربکم پیتم بولے سب سکھیوں نے گھونگھٹ کھولے
قَالو بلیٰ یہ کہہ کر بولے مافیْ قَلبی غیراللہ
نحن اقرب کی بنسری بجاؤں مِن عرفان کی کوک سناؤں
فثم وجہ اللہ کی دھوم مچاؤں بیچ دربار رسول اللہ
فی انفسکم کی ہوری بناؤں و شکرلی سے پیا کو رجھاؤں
ایسے پیا کے میں بل بل جاؤں کیسا پیا سبحان اللہ
نام بنی کی رینی چڑھی ہے بوند پڑھی ہے الا اللہ
رنگ رنگیلے وہ کھلاویں جو سکھیاں ہوں فنا فی اللہ
عاجز ہو کے بنتی کروں گی ہاتھ جوڑ کر پیاں پڑوں گی
پھگوا سرپر چلوی لوں گی نور محمد صلی اللہ
لا الہ کی بہر پچکاری عبدالصمد پیا مکھ پر ماری
ایسے شام کے میں بلہاری کیسا پیا سبحان اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.