ہولی کھیلوں میں پڑھ کر بسم_اللہ لا_الہٰ_الا_اللہ
ہولی کھیلوں میں پڑھ کر بسم اللہ لا الہٰ الا اللہ
الست بربکم پیتم بولے سب سکھیوں نے گھونگھٹ کھولے
قالو بلیٰ یہ کہہ کر بولے ما فی قلبی غیراللہ
نحن اقرب کی بنسری بجاؤں من عرفاں کی کوک سناؤں
فثم وجہ اللہ کی دھوم مچاؤں بیچ دربار رسول اللہؐ
فی انفسکم کی حوری بناؤں وشکرلی سے پیا کو رجھاؤں
ایسے پیا کے میں بل بل جاؤں کیسا پیا سبحان اللہ
نام نبی کی رینی چڑھی ہے بوند پڑھی ہے الا اللہ
رنگ رنگیلے وہ کھلاویں جو سکھیاں ہوں فنا فی اللہ
عاجز ہو کے بنتی کروں گی ہاتھ جوڑ کر پیاں پڑوں گی
پھگوا سر پر چولی لوں گی نور محمد صلی اللہ
لا الہٰ کی بھر پچکاری عبدالصمد پیا مکھ پر ماری
ایسے شام کے میں بلہاری کیسا پیا سبحان اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.