یہ پوچھو نہ ہم سے کہاں جا رہے ہیں
یہ پوچھو نہ ہم سے کہاں جا رہے ہیں
جہاں دل کے ہوں قدر داں جا رہے ہیں
محبت کے ماروں کا کیسا ٹھکانا!
جہاں چل دیے بے نشاں جا رہے ہیں
اجازت اگر ہو تو آنکھوں میں رکھ لوں
ترے جلوے کیوں رائیگاں جا رہے ہیں
جنازے کو میرے وہ رکوا کے بولے
یہ لوٹیں گے کب تک کہاں جا رہے ہیں
یہاں کاٹ کر زندگی کی سزا ہم
چلے تھے جہاں سے وہاں جا رہے ہیں
یہ الطافؔ آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
ستاروں کے یا کارواں جا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.