Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیرا آستانۂ ناز ہو یہ میری جبینِ نیاز ہو

امیر بخش صابری

تیرا آستانۂ ناز ہو یہ میری جبینِ نیاز ہو

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    تیرا آستانۂ ناز ہو یہ میری جبینِ نیاز ہو

    مزا جب ہے پیشِ نظر ہو تو میری ہستی محوِ نماز ہو

    تیرا در ہو تیری یاد ہو تیرا ذکر ہو تیرا فکر ہو

    تو ہو ناز میں میں نیاز میں میری اس طرح سے نماز ہو

    تیری دید ہو میری عید ہو تیرا نام ہو میرا کام ہو

    میں نیاز مند رہوں سدا تو سدا ہی بندہ نواز ہو

    تو لگا دے ایسی لگی رہے تو پلا دے ایسی چڑھی رہے

    تیرا درد دردِ لطیف جو میرے دل میں ایسا گداز ہو

    یہ امیرؔ صابری دمبدم تجھے کہہ رہا ہے تیری قسم

    مجھے اپنے عشق میں یوں مٹا میری خاک خاکِ حجاز ہو

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 55)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے