Sufinama

جاتا تو اس کے کوچے میں ہے بار بار دل

امیر مینائی

جاتا تو اس کے کوچے میں ہے بار بار دل

امیر مینائی

MORE BYامیر مینائی

    جاتا تو اس کے کوچے میں ہے بار بار دل

    کھائے نہ چوٹ یاس کی امیدوار دل

    دکھلا رہا ہے سیر مرا داغدار دل

    پایا خزاں سے میں نے باغ و بہار دل

    اس گل بدن کے عشق میں ہے داغدار دل

    کیا شوخ رنگ پھولوں کا پہنے ہے ہار دل

    ترچھی نظر نشانے پہ پڑتی نہیں کبھی

    اے ترک اس ادا سے نہ ہوگا شکار دل

    گرم خرام ناز ہو تم یہ تو دیکھ لو

    کس کا پڑا ہوا ہے سر رہ گزار دل

    بزم وصال ہے کہ کوئی صید گاہ ہے

    میرا شکار تم ہو تمہارا شکار دل

    جس دم نکل چلا مرے پہلو کو توڑ کر

    رویا لپٹ کے تیر سے بے اختیار دل

    ٹھنڈی ہیں اس کے آگے حسینوں کی گرمیاں

    پتلا ہے شوخیوں کا مرا بے قرار دل

    کام آئے گا ضرور کسی دن حضورؐ کے

    پہلو میں اپنے رکھتے ہیں ہم ہونہار دل

    بجلی جو کوہ طور پر چمکی تھی ایک دن

    عاشق کے سینے میں ہے اسی کا شرار دل

    گھر سے نکل کے دیکھ تو لیں اک نظر حضور

    لائے ہیں پیشکش کے لئے جاں نثار دل

    موسیٰ کو برق طور کا جلوہ دکھا دیا

    پہنچا تڑپ کے دور مرا بے قرار دل

    دیکھی وہ چشم مست تو آنکھیں سی کھل گئیں

    جب ہوش اڑ گئے تو ہوا ہوشیار دل

    ایفائے عہد وصل نہ ایفائے عہد قتل

    کس بات کا تمہاری کرے اعتبار دل

    عشاق کی کمی نہیں معشوق چاہیے

    ہو دل کا قدردان تو ستر ہزار دل

    تسکین دے تصور جاناں کسے کسے

    بے تاب ادھر ہے جان ادھر بے قرار دل

    آیا خیال کشتۂ سیماب دیکھ کر

    یہ خاک ہو گیا ہے کوئی بے قرار دل

    آتے ہیں فاتحے کے لئے روز درد و غم

    ہے آرزوئے مردہ کا گویا مزار دل

    خاک آرزوئے وصل کروں اب تک اے امیرؔ

    یہ بھی خبر نہیں کسے کرتا ہے پیار دل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے